عمران خان کی دوسری ٹیلی تھون:پاکستان اور باہر کےملکوں میں کس کس وقت لائیو ہوگی؟

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے دوسری بڑی ٹیلی تھون کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں  ہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی آج دوسری ٹیلی تھون کررہےہیں۔سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے تفصیلات بیان کر دیں ۔عمران خان آج رات 11 بجے سیلاب متاثرین کیلئے دوسری ٹیلی تھون کا انعقاد کریں گے،پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایاگیاہے کہ آج کی ٹیلی تھون کی کارروائی بیک وقت تین مختلف ٹائم زونز میں چلے گی،

پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہونے والی ٹیلی تھون پیسیفیک ٹائم زون میں صبح 11 جبکہ ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم والے علاقوں میں دن 2 بجے ملاحظہ کی جاسکے گی، آج کی ٹیلی تھون میں سمندر پار پاکستانی خصوصاً امریکہ میں مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، پی ٹی آئی کاکہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ٹیلی تھون میں شرکت کیلئے خصوصی مواصلاتی نظام بھی وضع کردیا گیا ہے،پاکستان میں میڈیا و سماجی میڈیا پر ٹیلی تھون کی براہِ راست نشریات کا اہتمام کیا گیا ہے، پی ٹی آئی قیادت کاکہنا ہے کہ امید ہے امپورٹڈ سرکار سیلاب متاثرین کیلئے منعقدہ ٹیلی تھون کو آج اپنی آمرانہ و شرمناک سنسرشپ سے محفوظ رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن