کےپی کے بعد کراچی میں بھی پولیو وائرس سر اٹھانے لگا۔کراچی سے لیے گئے سیوریج کے نمونموں میں ایک سال بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 11مقامات پرسیوریج کےپانی میں پولیووائرس پایا گیا ہے، کےپی میں5، پنجاب میں 5 مقامات کے نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی۔کراچی سےپچھلامثبت نمونہ مئی2021 میں رپورٹ ہوا تھا ضلع سے آخری پولیو وائرس کیس جون 2020 میں رپورٹ ہوا تھا ضلع میں حالیہ پولیو مہم 15 سے 21 اگست کو چلائی گئی تھی۔ماحولیاتی نمونہ رواں سال23 اگست کولانڈھی بختاورولیج سےجمع کیا گیا تھا رواں سال کراچی سےیہ پہلامثبت ماحولیاتی نمونہ ہے۔