لندن: ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو فوت ہوئیں اور ان کی آخری رسومات دس دن بعد ادا کی جائیں گی ۔ ملکۂ الزبتھ دوم کو 18 ستمبر کو سپرد خاک کیا جائے گا اور آخری آرام گاہ سے متعلق فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ کن عزیز رشتہ داروں کے ساتھ دفنایا جائے گا۔ملکہ کو شاہ جارج ششم کی لابی میں دفنایا جائے گا۔ملکہ الزبتھ کو ان کے والد، والدہ، بہن اور شوہر کے قریب ہی دفنایا جائے گاملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کا آغاز 18 ستمبر کو صبح گیارہ بجے بگ بینگ کی گھنٹی بجاکر کیا جائے گا۔ملکہ برطانیہ کے والد جارج ششم کی لابی لندن سے 36 کلومیٹر کی دوری پر یارکشائر کے دیہی علاقے میں واقع ہے۔ اس لابی میں سابق بادشاہ برطانیہ اور ملکہ الزتبھ کے والد جارج ششم کی قبر بھی ہے۔
ملکہ الزبتھ کو کب اور کہاں دفنایاجائےگا؟
Sep 11, 2022 | 17:28