ایشا کپ فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری,ایک کھلاڑی آوٹ

ایشیا کپ کے فائنل معرکے میں‌ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے. ایشیا کپ کے فائنل میچ میں‌ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے.سری لنکا دوسرے اوور کےاختتام پر ایک کھلاڑی کھوچکا۔قومی ٹیم میں‌ دو تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں‌ اور عبدالقادر کی جگہ شاداب خان، حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کی اسکواڈ میں‌ واپسی ہوئی ہے.بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کا اعتماد بلند ہے فائنل میں پہنچنا ایک خواب ہے ایونٹ میں ہر کھلاڑی نے پرفارم کرکے دکھایا ہے۔سری لنکن کپتان شناکا کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے لیکن اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ٹی 20 مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 22 بار ٹکرائی ہیں، 13 پاکستان نے جیتے، جب کہ 9 سری لنکا کے نام رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...