نومبر 1986 میں جب ملکہ برطانیہ نے سڈنی کا دورہ کیا تو وہاں کے لارڈ مئیرکےنام ایک خط لکھا ،ایک ایسا خط جو آج تک نہیں کھولا گیا،کیونکہ خط پر ملکہ نے یہ بھی لکھا کہ اس کو کھولنے کا ٹھیک وقت 2085ہے۔ ریاستی دور میں لکھے گئے اس خط پر ملکہ نے لارڈ مئیر کو ہدایت کی اور لکھا"سڈنی کے لارڈ میئر کوسلام سال 2085 میں نے آپ کے لیےوہ موزوں دن منتخب کیاہے جب آپ اس لفافے کو کھولیں گے اورسڈنی کے شہریوں کو میرا پیغام پہنچائیں گے۔الزبتھ آر"۔ملکہ کا دستخط شدہ یہ خط تقریباً 36 سال سے مہر بند ہے۔یہ خط ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ کے والٹ میں بند ہےجس کا افتتاح 1898 میں جشن منانے کے لیے کیا گیا تھا۔دلچسپ نوٹ والا یہ خط کیا ہے اور اس میں کیا لکھا ہے یہ کوئی نہیں جانتا یہاں تک کہ ملکہ کا ذاتی عملہ بھی اس سے ناواقف ہے۔