پاک سعودی بحریہ کی عرب خلیج میں مشترکہ بحری مشقیں جاری

Sep 11, 2023

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں عرب خلیج کے گہرے سمندر میں پاکستان اور سعودی بحریہ کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے علاقے الجبیل کے خلیج فارس سمندر میں جاری البحر 14 نامی بحری مشقوں میں پاک اور سعودی بحریہ ملکر فوجی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں سمندری حدود کی نگہبانی سمیت خشکی پر وار زون میں لڑائی کے مراحل شامل ہیں۔سوموار11 ستمبر کو پی این ایس سیف پر تقریب منعقد ہوگی، جس میں پاک سعودی بحری مشقوں کے حوالے سےکمانڈنگ آفیسر کموڈور عتیق الرحمان بریفنگ دیں گے۔اس کے علاوہ تقریب میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

مزیدخبریں