کابل ( نوائے وقت رپورٹ) کابل میونسپلٹی نے پٹرول،ڈیزل اور گیس کا نیا نرخنامہ جاری کردیا۔ پٹرول کی قیمت77 افغانی فی لٹر، ایرانی پٹرول64 افغانی فی لٹر،ڈیزل کی قیمت68 افغانی فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت58 افغانی فی کلو کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی ۔