پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی گرفتار

احمدپور شرقیہ(نیٹ نیوز) پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھائی شاہ زین عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا صاحبزادہ گزین عباسی کو کراچی سے حراست میں لیا گیا، صاحبزادہ گزین عباسی سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 249 ہیں، 2018 کے الیکشن میں احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ 253 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔صاحبزادہ گزین عباسی پر تھانہ دراور میں دو مقدمات درج ہیں، سانحہ 9 مئی کے بعد سے صاحبزادہ گزین عباسی روپوش تھے۔

ای پیپر دی نیشن