ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے چیٹنگ کرنیوالے درجنوں طلبہ گرفتار

Sep 11, 2023

 پشاور(نیٹ نیوز) ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے چیٹنگ کرنے والے درجنوں طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکریٹری اعلیٰ تعلیم انیلا محفوظ درانی کے مطابق اطلاع ملی تھی ایک گروہ خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے طلبہ و طالبات کو ٹیسٹ حل کرانے میں مدد کرے گا، یہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس صوبے کے مختلف ہالوں میں بیٹھے طلبہ نے خفیہ طور کانوں میں لگاکر پرچہ آوٹ کرانا تھا۔ بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے پرچہ آوٹ اور حل کرانے کے لاکھوں روپے طلبہ سے بٹورے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایٹا کے اعلی ح±کام کو اس بابت متنبیہ کیا، ہدایات ملتے ہی ایٹا سٹاف نے صوبے کے تمام ہالوں پر انٹری کے وقت خصوصی چیک بڑھا دیا اور خصوصی چیک کے دوران عملے نے اپنے فون کا بلیو ٹوتھ آن کرکے بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کا س±راغ لگایا۔ سیکریٹری اعلیٰ تعلیم نے کہا اس دوران درجنوں طلبہ و طالبات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا، ملوث طلبہ و طالبات کےخلاف ان فئیر مینز کا پرچہ کاٹا گیا۔ مقدمہ نقل کرنے والے 20 خواتین سمیت 43 طلبا کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمات تھانا شرقی، فقیر آباد اور پہاڑی پورہ میں درج کیے گئے۔ 

مزیدخبریں