کارا باغ آذربائیجان کا خود مختار علاقہ، انتخابات کی کوشش قابل مذمت: پاکستان

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان نے کہاہے کہ کاراباخ جمہویہ آذربائیجان کا خودمختارعلاقہ ہے اورغیرقانونی طورپرقائم حکومت کی طرف سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاززہرابلوچ نے اتوارکواپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان کاراباخ کو جمہوریہ آذربائیجان کا خودمختار علاقہ سمجھتا ہے اور غیر قانونی طور پر نصب شدہ حکومت کی طرف سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس طرح کی کوئی بھی کوشش اقوام متحدہ کے چارٹر اور قائم بین الاقوامی قانون اور اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...