اسلام آباد(عزیز علوی)نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز احمد بگٹی نے اتوار کی شام پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ اعزاز ہے کہ میرے والد محترم میر غلام قادر بگٹی نوائے وقت کے مستقل قاری تھے نوائے وقت سے ہمیشہ میرا ساتھ رہا ہے۔