قومی باﺅلرز ناکام، بھارت کے 2وکٹوں پر 147رنز، بارش نے میچ روک دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ‘قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔بھارتی اوپنرز نے قومی ٹیم کے باﺅلرز کا خوب مقابلہ کیااور رنز بنائے ۔ جب میچ روکا گیا تو بھارت کا سکور 24.1 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز تھا۔کولمبو میں کھیلے جارہے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں بھارتی اوپنرز نے ابتدا سے ہی پاکستانی باﺅلنگ لائن کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں اوپنرز نے 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ روہت شرما 56 جبکہ شبمن گِل 58 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کی پہلی وکٹ 16.4اوورز میں 121رنز پر گری جب روہت شرما آﺅٹ ہوئے ۔ دوسری وکٹ4اوورز میں123رنز پر گری جب شبھ من گل آﺅٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔امپائرز نے بارش کے بعد میدان کا معائنہ کیا اور دونوں کپتانوں سے بات کی ۔ میدان گیلا ہونے کی وجہ سے دونوں امپائرز نے میچ آج تک ملتوی کر دیا ۔ میچ آج دوبار ہ دن اڑھائی بجے کولمبو سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ میچ وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا جہاں روکا گیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن