ملکی سلامتی و ترقی کامنشور ہمارے لئے مشعل راہ ہے: عمران ڈوگر

Sep 11, 2023

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف کا سیاسی فلسفہ ، عوامی خدمت کا ویژن اور ملکی سلامتی و ترقی کامنشور ہمارے لئے مشعل راہ ہے جسے فراموش نہیں کرینگے اور ان شاءاللہ پارٹی قیادت کی ہدایات کی روشنی میںامور ذمہ داری کی انجام دہی یقینی بنائیں گے،جنگ ستمبر کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے جرات وبہادری کی لازوال داستان رقم کی جس پر ہم شہداءوطن کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اپنے ایک بیان میں ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ مملکت خدادادپاکستان پر کبھی مشکل وقت آیا تو اپنا تن من دھن ہم قربان کردینگے پارٹی قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی پروان چڑھائی اور پاکستان کے دفاع کو مستحکم بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرہ بھی میاں نواز شریف کے سر ہے جنہوں نے بیرونی دھمکوں کو خاطر میں لاتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں