حضرت اما م علی رضا اتحاد عالم اسلام کے داعی تھے:غلام مرتضیٰ شازی

Sep 11, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر مولاناصاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ حضرت اما م علی رضا ؓبادشاہی نظام کے خلاف اور انسانوں کے آئینی و جمہوری حقوق کے علمبردار تھے حضرت اما م علی رضا اتحاد عالم اسلام اور اتحاد امت کے داعی تھے ان کی تعلیمات کو فروغ دینے اور ان پر عمل پیرا ہونے سے انسانوں کے درمیان یکجہتی بڑھے گی اور جنگ وجدل اور خون ریزی کا خاتمہ ہوگا، حضرت امام علی رضا اتحاد امت کی علامت ہیںان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے زندگی کی آخری سانس تک عظمتِ اسلام کا پرچم تھامے رکھا اور ان کی اولاد نے بھی دین مبین کی سربلندی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں جو تاریخ اسلامی کا روشن باب ہیں اور قیامت تک کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، انہوں نے کہا کہ دین حق پر استقا مت اختیار کرنے والوں کے جذبہ حسینی بہترین مثال ہے جو ہمیں حق پر ڈٹ جانے اور باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے کا درس دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کی عظمتوں،رفعتوں اور بلندیوں کا عَلم صبحِ قیامت تک لہراتا رہیگاکیونکہ حضرت امام حسین ابن علی نے عزیمت اور لازوال قربانیوں کی جو بے مثال داستاں رقم کی ہے اس کی مثال آج تک نہیں ملتی۔

مزیدخبریں