شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماءچوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بل موت کا پروانہ بن چکا ہے لوگ مہنگائی کے ہاتھوں خود کشیاں کررہے ہیں بے روزگار نوجوان جرائم کی طرف راغب ہورہے ہیں ہمیں حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کیا ہے، قوم کے بچے رات کو بھوکے سوئیںتو ایسا ظلم کا نظام اب زیادہ دیر نہیں چلے گا عوام اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا خوب جانتی ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا کہ نگران وزیر اعظم بروقت شفاف انتخابات پر توجہ دینے کی بجائے عوام پر مہنگائی کے بم برسانے میں مصروف ہیں جو قابل قبول نہیں فوری انتخابات کا انعقاد کرکے اقتدار عوام کی منتخب قیادت کو سونپا جائے تاکہ ملکی حالات درست ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ بجلی ، پیٹرول میں اضافے کے یہ سب فیصلے پی ڈی ایم کے ہیں جو جاتے جاتے ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ کر اقتدار کے ایوانوں سے نکلی موجودہ معاشی نظام آئی ایم ایف کی غلامی ہے مگر عوام ان کی غلامی نہیں کریں گے۔
ملک میں بجلی کا بل موت کا پروانہ بن چکا: عمر مشتاق ورک
Sep 11, 2023