ایمن اباد (نمائندہ نوائے وقت ) ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال،میں ورلڈ عالمی دن برائے فزیوتھراپی کے حوالے سے ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم ایس گوجرانوالہ ٹیچنگ ہاسپٹل ڈاکٹر ارشاد اللہ گورایہ ،اے ایم ایسز ،ڈی ایم ایسز، نرسنگ سپرنٹینڈنٹ، وائی ڈی اے، فیکلٹی ممبران، سینٹری انسپیکٹر ،ٹریننگ کے لیے آنے والے طلباء اور فزیو تھراپی کا عملہ بھی شریک تھا۔اس موقع پر کیمپ بھی لگایا گیا جس میں مریضوں کو فری ادویات اور ورزش کے بارے میں آگہی دی گئی۔ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ نے اس موقع پر فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ کی ورکنگ اور کیمپ کا معائنہ کیا، ڈاکٹر عدیل الرحمن انچارج شعبہ فزیو تھراپی نے ڈیپارٹمنٹ کی ورکنگ، مریضوں کا ڈیٹا اور فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا
ایمن اباد: ورلڈ عالمی دن برائے فزیوتھراپی کے حوالے سے تقریب
Sep 11, 2023