گکھڑمنڈی(نامہ نگار)پوری امت مسلمہ کا اتحاد ہے خاتم النبین کا مطلب ہی حضور پاک کاآخری نبی ہونا ہے، منکرین نبوت سے پہلی جنگ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق نے کی اور نبوت کے جھوٹے دعویداروں کو واصل جہنم کیا جبکہ حکومتی سطح پر چودہ سو سال بعد حکومت پاکستان کی پارلیمنٹ نے جماعت اہلسنت کے قائد شاہ احمد نورانی کی پیش کی گئی قرارداد پر مرزئیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی قرارداد پاس کرکے ہمیشہ کیلئے مہر ثبت کی جس پر اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے دستخط کےے ان خیالات کا اظہار تنظیم المدارس کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن و دیگر نے جامعہ مسجد حضرت جتی شاہ جمال راہوالی میں 37ویں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر کیا صدارت جماعت اہلسنت کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد حنیف چشتی نے کی جبکہ قیادت ڈویژنل آرگنائزر حافظ محمد اشرف رضا قادری نے کی، مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ دینا ہمارا آئینی اور قانونی فرض ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کی تمام اقلیتیں برابر کے حقوق حاصل کررہی ہیں۔
خاتم النبین کا مطلب ہی حضور کاآخری نبی ہونا ہے :مفتی منیب الرحمن
Sep 11, 2023