حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی ) حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام محفل شبینہ مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مدارس کے طلباءنے حصہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفا ق رسول مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے ۔ اسسٹنٹ ڈی سی آفس ذوالفقار علی ، پروگرام کوآرڈنیٹر بلال حسن جبکہ ججز کے فرائض قاری محمد حسان گورائیہ ایڈو وکیٹ، قاری فیض رسول اور حافظ حسنین احمد نے سر نجام دیے ۔محفل شبینہ مقابلہ جات میں جامع محمدیہ کسوکی بائی پاس کے طالب علم عبدالرحمن نے پہلی مدرستہ المدینہ دعوت اسلامی کے حافظ احمد نے دوسری اور مدرستہ المدینہ دعوت اسلامی کے محمد اعظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءڈویژنل مقابلوں میں حصہ لیں گئے ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفا ق رسول نے کہا اللہ تعالیٰ کی پاک کلام قرآن مجید کی تعلیم اور اس کا حفظ ایک بہت بڑی سعادت اورساتھ ہی طلباءو طالبات اور انکے والدین کے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے ۔ مقابلوں کے اختتا م پر پوزیشن ہولڈرز طلباءمیں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔