گوجرانوالہ:گیس چوروں،کمپریسر استعمال کرنےوالوں کیخلاف کارروائیاں

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سوئی نادرن گیس گوجرانوالہ ٹاسک فورس کی گیس چوروں اورکمپریسراستعمال کرنے والوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری،جنرل منیجر عمران الطاف کی ہدایت پرڈپٹی چیف انجینئر محمد اشرف کی بنائی گئی ٹیم نے ایگزیکٹو انجینئرحافظ محمد بابر آصف کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں گلزارکالونی،سیٹلائٹ ٹاﺅن،کامونکی اور ایمن آباد میں چیکنگ کی اورمختلف صارفین کے گیس میٹرزچیک کیے جن میں سے14میٹرزکوغیرقانونی کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے منقطع کردیا گیا،7میٹرزکوگھریلو میٹرکے کمرشل پیمانے پراستعمال کی وجہ سے منقطع کردیاگیاجبکہ2 سومیٹرزکوشک کی بنیادپر ریپلیس کر کے فلو پروونگ لیبارٹری بھجوادیاگیا،میٹرزمیں فالٹ پایا گیا تو مقدمہ اور جرمانہ کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن