کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ ایل ڈی اے روڈ پر ملک سکریپ ڈیلر پررات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی گارڈ کے ہاتھ پاوں باندھ کر تشدد کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت وارث شاہ ولد واصل شاہ کے نام سے ہوئی۔ دوکان مالک کا کہناتھا کہ یہ ہمارے پاس چار ماہ سے کام کر رہا تھا۔ دوکان میں ہی رات کو سوتا تھا۔ صبح جب ملازم دوکان پر آے تو دوکان بند تھی۔ جب بار بار دروازہ کھٹکھٹانے پر بھی دروازہ نہ کھلا تو دیورا پھلانگ کر اندر داخل ہوئے تو سکیورٹی گارڈ کی نعش چارپائی پر بندھی ہوئی پڑی تھی۔ ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیاہے۔ہ ایس پی عمارہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے تو کوئی اور ہی معاملہ لگتا ہے کیونکہ سکیورٹی گارڈ کو پہلے باندھا گیا اور پھر تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جلد ہی قاتل تک پہنچ جائیں گے۔
کاہنہ: سکریپ کی دوکان سے سکیورٹی گار ڈ کی ہاتھ پاﺅں بندھی نعش برآمد
Sep 11, 2023