لاہور(نامہ نگار)مزنگ کے علاقے میں منشیات فروش اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم کو شدیدزخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا ہے۔ مزنگ کے علاقے محلہ فرید کوٹ میں عامر خان نامی منشیات فروش ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ ریسکیو 15 پر اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،پولیس کی جوابی فائرنگ فائرنگ سے ایک فائر ملزم عامر خان کی آنکھ کے قریب فائر لگا اور وہ زخمی ہو کر گر پڑا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر خان پر منشیات کے مقدمات کے علاوہ ڈکیتی،ہوائی فائرنگ اور پولیس مقابلے کے مقدمات درج ہیں۔