لاہور(نامہ نگار) ٹاو¿ن شپ پولیس نے سیف سٹیز کی نشاندہی پر موبائل،نقدی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 5 موٹر سائیکلیں، پستول اور 5 لاکھ نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کیلئے مشترکہ آپریشن کیا،جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمرے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔