لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نفسیاتی عارضہ سے تیزی سے صحتیاب ہونے والے کانسٹیبل شاہد جٹ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔کانسٹیبل شاہد جٹ کی اپنی والدہ اور معالج بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل شاہد جٹ کی خیریت دریافت کی اور کانسٹیبل شاہد جٹ کے نفسیاتی معالج ڈاکٹر علی انجم اور والدہ سے اس کے علاج میں پیش رفت بارے آگاہی حاصل کی۔