شہداءپولیس کی71فیملیز کو ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم

Sep 11, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہداءپولیس کے ورثاءکی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔جس کے تسلسل میں گوجرانوالہ ریجن کے مزید 71 شہداءکی فیملیز کو ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 2017 سے قبل کے شہدا کی فیملیز کو نیک اور مخیر افراد کے تعاون سے تمام سہولیات سے آراستہ رہائشی سکیموں میں 400 سے زائد پلاٹ دے رہے ہیں جبکہ رفتہ رفتہ2017 سے قبل کے تمام پولیس شہدا کے اہل خانہ کے ذاتی گھروں کیلئے پلاٹس فراہمی کا بندوبست کر رہے ہیں ،انڈوومنٹ فنڈ سے پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کا عمل بھی جاری ، 10 فیملیز کو اقساط کی صورت 50 لاکھ دے چکے ہیں۔ ان اقدامات سے شہدا کے ورثاءکو ذاتی چھت میسر آئےگی۔

مزیدخبریں