قادیانیوں کے عقائد کفریہ ، اسلام دشمنی پر مبنی ہیں:عبد الغفار روپڑی

Sep 11, 2023

 لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) قادیانیوں کے عقائد کفریہ ہیں اور اسلام دشمنی پر مبنی ہیں۔ سادہ لوح عوام ان کے ساتھ تعلقات سے اجتناب کریں۔ علماءقرآن وحدیث کی دعوت کو عام کرنے کی کوشش کریں۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جماعت اہلحدیث پنجاب کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ قادیانیت کے بڑھتے ہوئے ناپاک عزائم کی روک تھام کیلئے عملی طور عوام کو آگاہی دیں کیونکہ یہ لوگ سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹے اور من گھڑت روایات اور تشریحات کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام اور آئین کے غدار ہیں اور پاکستان کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کرکے بدنام کرنے پر لگے رہتے ہیں۔ آئین پاکستان کے رو سے کافر ہیں۔ قرآن وحدیث کی غلط اور بے بنیاد تشریحات کر کے اپنے آپ کو مسلمان ثابت کرنے اور مسلمانوں میں تفریق ڈالنے کی تخریبی سرگرمیوں میں مصروف ہیں علمائے کرام اس حوالہ سے عوام میں آگاہی مہم چلا کر انکے باطل نظریات سے قوم کو بتائیں۔ حکومت مہنگائی کے کم کرنے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کرے۔

مزیدخبریں