کاہنہ(نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما محمد ندیم ثاقب بٹ نے کہا ہے قائد میاں محمد نواز شریف کے بغیر ملک موجودہ بحرانوں سے نہیں نکل سکتا۔ نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کیا ہے۔ نواز شریف کے سابقہ ادوار میں ملک کی معیشت مضبوط ہوئی اور عوام خوشحال ہوئی۔ نواز شریف کو اگر سازش کے تحت نہ اتارا جاتا تو ملک کاآج یہ حال نہ ہوتا۔ملک میں موجودہ بحرانوں کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے نواز شریف کو سازش کے تحت اتارا ۔