لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں تشویشناک ہیں۔بڑھتی ہوئی مہنگائی ملک کو انارکی کی طرف لے جارہی ہے۔ ڈالر ،چینی کے ذخیرہ اندوزوں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے۔ملک میں مستقل بنیادوں پر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے کرپشن پر قابو پایا جاسکے۔کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح کھوکھلا کردیا ہے۔آرمی چیف کی جانب سے تاجر برادری کو اعتماد میں لینا احسن اقدام ہے۔ نگران حکومت ملک میں کاروبار دوست ماحول قائم کرے۔تاجر برادری ٹیکس دیتی ہے مگر اس کے بدلے میں کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔معیشت کے استحکام کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔پاکستان کے لوگ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔فیصلوں میں عوام کی شرکت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ملک میں امن ،استحکام اور رواداری کے فروغ کی کوشش جاری رکھیں گے۔
بجلی ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر طبقہ پریشان ہے:قمرالزماں بابر
Sep 11, 2023