لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) 13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں جے یوآئی،جے یوپی،جماعت اسلامی،ورلڈپاسبان ختم نبوت،مجلس احراراسلام،مسلم لیگ (علماو¿مشائخ)جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ ،خاکسارتحریک،چاروں مسالک علماء(تحفظ ختم نبوت)،عالمی تحریک دعوت الحق اورتحریک آزادی کشمیرکے رہنماو¿ں علامہ محمدممتازاعوان ،سابق سینیٹرحافظ حسین احمد، صاحبز ادہ پیراویس نورانی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ،علامہ تنویرالحسن نقوی احرار،قاری محمدحنیف حقانی، ڈاکٹرماجد خاکسار ، مولانامحمدمنسوب رحیمی اورحافظ افتخاراحمدفخرنے حال ہی میں پیش کردہ تحریک ہائے تحفظ ختم نبوت کے تمام مطالبات کی مکمل تائیدوحمایت کااعلان کیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ 1973ءکے ملکی آئین میں منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے انسدادکیلئے کی گئی قانون سازی پرمکمل ومو¿ثرعملدرآمدکرایاجائے کیونکہ قادیانی گروہ کھلم کھلاآئین پاکستان کی خلاف ورزی کرکے اسلام وملک دشمن سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس سے غیوراسلامیان پاکستان کے اندرسخت غم وغصہ وشدیداضطراب پایاجاتاہے جو کسی بہت بڑی دینی تحریک کاروپ دھارسکتاہے اورپھر اسی طرح حالات کے ابترہونیکی تمام ترذمہ داری قادیانی گروہ پر ہی عائد ہوگی۔