ہیروئن کے بعد افغانستان میں میتھم فیٹامائن کی سمگلنگ میں اضافہ ہو گیا: اقوام متحدہ

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران افغانستان اور اس کے ارد گرد میتھم فیٹامائن کی سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہیروئن کی سمگلنگ پر قابو پالیا ہے۔ میتھم فیٹامائن، ایمفیٹامین ڈرگز میں سے ایک ہے۔ اس نشے سے جسمانی اور ذہنی صحت کے دائمی مسائل کا تعلق ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غدا ولی نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں میتھم فیٹامائن کی سمگلنگ میں اضافہ غیر قانونی منشیات کی مارکیٹ میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ تبدیلی ہماری فوری توجہ کا مطالبہ کرتی ہے۔ یو این او ڈی سی نے کہا کہ افغانستان میں زیادہ تر تیار کردہ یہ منشیات ان اجزا سے تیار کی گئی تھی جن میں سے کچھ نزلہ زکام کی دوائیوں میں پائے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن