فیروز والہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ کارکنان تیار ہوجائیں۔ جلد قائد جمہوریت محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستان آئیں گے۔ ان کا تاریخی والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام نواز شریف ہے جو ملک و قوم کو درپیش بحرانوں اور مسائل سے نجات دلا کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
میاںنواز شریف کے تاریخی والہانہ استقبال کیلئے کارکنان تیار ہوجائیں پیر اشرف رسول
Sep 11, 2023