لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی بحالی مہم کے دوران محکمہ زراعت کے افسران، ضلعی انتظامیہ و دیگر سٹیک ہولڈرز نے بہت محنت کی ہے۔ اس وقت کپاس کی فصل نازک مرحلہ سے گزر رہی ہے۔ اس لئے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرزکپاس کی سرویلنس،نگرانی اور ضرررساں کیڑوں کے تدارک کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ کپاس کے پیداواری ہدف کو یقینی بنایا جا سکے۔ کپاس کی صاف چنائی کیلئے کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کی جائے تاکہ صاف اور خشک چنی ہوئی پھٹی سے کاشتکاروں کو کپاس کا بہتر معاوضہ مل سکے۔
ڈویژنل ڈائریکٹرزکپاس کی سرویلنس،نگرانی ،کیڑوں کے تدارک کیلئے اقدامات کریں:افتخار علی سہو
Sep 11, 2023