اولیاءکرام نے ہمیشہ امن ، محبت کے پیغام کو فروغ دیا: پیر سید ادریس شاہ زنجانی

لاہور( کلچرل رپورٹر)حضرت خواجہ حسین چشتیؒ کے 158ویں دو روزہ عرس مبارک کی تقریبات کنگ ایڈورڈ کالج انارکلی میں موجود دربار میں شروع ہو گئیں۔عرس مبارک کا افتتاح دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانی ،پیر بھائی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویر ی کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کیا۔دربار حضرت خواجہ حسین چشتیؒ کے سجادہ نشین پیر غلام حسین صابری نے پیر سید ادریس شاہ زنجانی کے ہمراہ چادر چڑھائی۔اس موقع پرعقیدمندوں اور زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے ملکی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، افواج پاکستان، پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے شہداءکیلئے خصوصی دعا کروائی اور زائرین میں لنگر تقسیم کیا۔ سید ادریس شاہ زنجانی اور پیرغلام حسین صابری نے کہا کہ اولیاءکرام نے اپنی تعلیمات سے ہمیشہ امن اور محبت کے پیغام کو فروغ دیا۔ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج فروغ میں الیاءکرام نے اہم کردار ادا کیا۔ اولیاءکرام ہی وہ ہستیاں ہیں۔ جنہوں نے دین اسلام کی تعلیمات کی روشنی سے اپنے کردار منور کیے۔ اولیاءاللہ نے اپنی زندگی رضائے الٰہی اور حضور اکرمکی محبت اور مخلوق کی خدمت کیلئے وقف کئے رکھیں۔ اولیاءکرام کا جینا اور مرنا اللہ تعالی کیلئے ہوتا ہے۔ بزرگان دین نے ہمیشہ حسن سلوک معاشرے میں امن و محبت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کیا۔ لہٰذا ہمیں بزرگان دین کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دے کر ایک پرامن معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...