اہل بیتؓ و صحابہؓ بل کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے:اشرف جلالی

Sep 11, 2023

لاہور(خصوصی نامہ مگار ) تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام حضرت پیر سید محمد عبد اللہ شاہ بخاریؒ کے عرس مقدس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ناموس اہل بیت و صحابہؓ بل کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ قومی اسمبلی اور سینٹ سے بل کے پاس ہو جانے کے باوجود اس کے نفاذ میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔ امت مسلمہ کے عظیم محسنین کے خلاف زبان درازی کارِ جہنم کے سوا کچھ نہیں۔ آل محمد و اصحاب محمدؓ کی محبت سے محروم سینے کھنڈر اور ویران ہیں۔ پاکستان کی کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ بل کا نفاذ ناگزیر ہے۔ عرس کی تقریب سے علامہ امیر محمد شاہ بھوری نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں