لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔ کسی کو بھی اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے نہیں دینگے۔ آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔صحابہ کرامؓ واہل بیتؓ اور اسلامی مقدسات کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ بانی وقائدسنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ تنظیمی نظم وضبط اور دستور العمل کی روشنی تحریک کوبلندیوں پر لیکر جائینگے۔پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں اول صف میں کھڑی ہونگی۔
مذہبی منافرت پھیلانے والوں کےخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے:شاداب رضا نقشبندی
Sep 11, 2023