مہنگائی کے ستائے عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں بھی لٹنے پر مجبور

Sep 11, 2023

لاہور( این این آئی)مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں بھی لٹنے پر مجبور ہو گئے ، حکومتی دعوﺅں کے باوجود دکاندار اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر پھل اور سبزیاں سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کرتے رہے ،شہریوں نے پرائس کنٹرول کے موجودہ نظام پر عدم اعتماد کرتے ہوئے موقع پر ہی جرمانے اور سزا کا نظام لانے کا مطالبہ کر دیا ۔ گزشتہ روز سرکار نرخنامے میں آلو کی قیمتیں مقرر نہیں کی گئی اوردکاندار90سے100روپے کلو تک فروخت کرتے رہے ،سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت78روپے مقرر کی گئی تاہم دکاندار 95سے100 روپے کلو فروخت کرتے رہے،پیاز درجہ اول83کی بجائے100،پیاز درجہ دوم75کی بجائے85، پیاز درجہ سوم65کی بجائے70سے75،ٹماٹر درجہ اول125کی بجائے140سے150،ٹماٹر درجہ دوم115کی بجائے130،ٹماٹر درجہ سوم100کی بجائے110سے120،لہسن دیسی260کی بجائے300سے320، لہسن ہرنائی460کی بجائے500سے520،ادرک تھائی لینڈ1000کی بجائے1200،ادرک انڈونیشیائ950کی بجائے1050سے1080،کھیرا فارمی155کی بجائے170،میتھی240کی بجائے270سے280،بینگن85کی بجائے100،بند گوبھی135کی بجائے150،پھول گوبھی135کی بجائے150سے160،شملہ مرچ190کی بجائے220سے230،بھنڈی125کی بجائے140،شلجم110کی بجائے130سے 140،اروی145کی بجائے170سے180،مٹر270کی بجائے300سے320،کریلا145کی بجائے160سے170،سبز مرچ درجہ اول125کی بجائے150،سبز مرچ درجہ دوم50کی بجائے80،لیموں دیسی195کی بجائے220،لیموں چائنہ145کی بجائے170سے180،ٹینڈے دیسی175کی بجائے200،گھیا کدو95کی بجائے110سے120،پالک فارمی70کی بجائے90،گھیا توری85کی بجائے110سے120،گاجر چائنہ120کی بجائے140،گاجر دسی115کی بجائے130،جبکہ حلوہ کدو85کی بجائے90سے95روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔پھلوںمیں سیب گاچہ درجہ اول165کی بجائے230سے240، سیب گاچہ درجہ دوم115کی بجائے140سے150، سیب گاچہ درجہ سوم95کی بجائے120،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول185کی بجائے240سے250، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم125کی بجائے170سے180، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم105کی بجائے140سے150،کیلا درجہ اول درجن145کی بجائے200سے220،کیلا درجہ دوم درجن90کی بجائے170سے180، کیلا درجہ سوم درجن60کی بجائے100سے120،امرود درجہ اول135کی بجائے150،انار بدانہ510کی بجائے640سے650،انار دیسی205کی بجائے300،گرما80کی بجائے90سے100،آڑو درجہ اول175کی بجائے250سے260، آڑو درجہ دوم120کی بجائے170سے180،آم چونسہ کالا135کی بجائے150،آم انور رٹول220کی بجائے270سے280،میٹھا درجہ اول170کی بجائے200،میٹھا درجہ دوم90کی بجائے120سے130،انگور سندر خانی290کی بجائے380سے390 ،ناشپاتی180کی بجائے200جبکہ کھجور ایرانی540کی بجائے580سے600روپے کلو تک فروخت ہوئی ۔

مزیدخبریں