موڑکھنڈا(نامہ نگار) بجلی چوری پکڑنے پر با اثر افراد کی لیسکو ٹیم کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش،واپڈا اہلکاروں نے بھاری نذرانہ نہ دینے پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔اہلخانہ کا موقف بتایا جاتا ہے کہ انچارج لیسکو ٹاسک فورس مانگٹانوالہ محمدسیف،ریاض،ضمیر شاہ اور دیگر واپڈا اہلکاروں پر مشتمل ٹیم بسلسلہ بجلی چوری کوٹ عابد شاہ گئے اور وہاںمیٹر بنام دولت علی زیر استعمال رضا شاہ کنڈے لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔واپڈا اہلکاروں نے بجلی کا میٹر اتارنا چاہا مگر انھوں نے میٹر اتارنے نہ دیا۔