ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) پانچ ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کواسلحہ کی نو ک پریرغمال بناکر دس لاکھ روپے ‘طلائی زیورات‘موٹرسائیکل اور موبائل فونز لوٹ لیے تھانہ صدر کے علاقہ میر کو کا صفیر اپنے گھرمیں اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھا اسی دوران پانچ ڈاکو ان کے گھرمیں گھس آئے اور آتے ہی اہل خانہ کواسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے ‘10 تولہ طلائی زیورات ‘موٹرسائیکل اور موبائل فونز لوٹ کرفرارہوگئے تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔