وزیرآباد(نا مہ نگار) محکمانہ فرائض کی ادائیگی میں نیک نامی حاصل کرکے سبکدوش ہونےوالے دوسروں کےلئے مکتب کی حیثیت رکھتے ہیں سید رضا سلطان حلیم طبع تجربہ کار آفیسر رہے چار عشروں سے زائد اپنی زندگی کے لمحات محکمہ کی خدمت میں گزار کر اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہورہے ہیں ۔انکی خدمات کو محکمہ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر زاہد فاروق ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز گوجرانوالہ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین پیپلزکالونی کے سپرٹینڈنٹ سید رضا سلطان کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب میں کیا۔اس موقع پر محمد شعیب بٹ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر گیپکو ،قمر رسول وڑائچ ایس ڈی او گیپکو ،پروفیسر مسز یاسمین رفیق ،پروفیسر نوشابہ نازلی نے سید رضا سلطان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔