جہلم(نامہ نگار)جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے کھاد ڈیلروں نے یوریا کھاد خفیہ گوداموں میں چھپا لی ، یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ڈیلرز بلیک میں من مرضی کے نرخوں پر 3950 سے4300 سوروپے تک فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس کے باعث کسان حکومت کے مقررہ نرخوں پر کھاد کے حصول کےلئے مارے مارے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ، کھادیں بروقت نہ ملنے سے فصلوں کی کاشت متاثر ہونے کا اندیشہ بھی لاحق ہو چکا ہے کسانوں نے نگران وزیر اعلی سید محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔