بزرگوںوالدین ،اساتذہ کااحترام کرنےوالے کامیاب ہوتے ہیں: مہر فضل الٰہی

وزیرآباد(نا مہ نگار ) بزرگوںوالدین ،اساتذہ کااحترام کرنے والے ہی کامیابی سے ہمکنارہوتے ہیںجو قومیں اپنے اساتذہ کو عزت ومقام دیتی ہیں کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں۔ پڑھا لکھا معاشرہ افرادکی تربیت میںبنیادی کرداراداکرتا ہے۔ تعلیمی ادارے ماںکی گودکاکرداراداکرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ممتاز سماجی شخصیت مہر فضل الٰہی نے برائٹ سکالرز سکول جناح کالونی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سکول کا افتتاح ڈائریکٹر محمد ذوالقرنین ایڈووکیٹ کی دادی جان اور والدہ رضیہ بیگم نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔مہر فضل الٰہی ،محمد لطیف مہر ،حاجی محمد طارق ،مظہر حسین،شبیر حسین نے کیک کاٹا ۔اس موقع پر پروفیسر محمد اصغر،ارشد حسین،محمد عبد اللہ،محمد شاہزیب ،علامہ محمد نعیم الرحمن ہزاروی،ہارون شبیر،ملک رحم دین ،محمد ظفر اقبال ودیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن