شیخوپورہ: عباس چھینہ ایڈووکیٹ کی حمایت میں وکلاءچیمبرز کا اعلان

Sep 11, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف قانون دان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری عباس چھینہ ایڈووکیٹ کی حمایت میں مختلف وکلاءچیمبرز نے اعلان کردیا ہے جس کے بعد ان کی پوزیشن خاصی مضبوط ہوگئی ہے حمایت کے اعلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری عباس علی چھینہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار میں بھی بڑی مثبت و تعمیری تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں یہ بات بڑی حوصلہ افزا ہے کہ وکلاءبرادری سیاسی وابستگیوں اور برادری ازم سے بالاتر ہو پروفیشنل از م کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں موجودہ حالات میں وکلاءبرادری آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہی ہے کیونکہ اس کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا، انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کے مابین خوشگوار تعلقات کے قیام کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنانا ہے، بار اور بینچ گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں کو ہی اپنی اپنی آئینی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری نے جس بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کی ہے ان شاءاللہ کامیاب ہوکر ان کے ذاتی و مجموعی مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں