پاکستانی آفیشلز کی سری لنکا کے کیسینو میں تفریح

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ میں پاکستان بھارت میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران کی کیسینیو میں فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور میڈیا عمر فاروق اور عدنان علی کو کولمبو کے کیسینو میں دیکھا گیا۔ قومی ڈیوٹی کیلئے سری لنکا میں موجود پی سی بی افسران کی تفریح کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔عمر فاروق اور عدنان علی کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پی سی بی کے افسران کو شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ 2015 ءمیں سابق ٹیم منیجرمعین خان کو بھی اسی معاملے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن