لاہور(سپورٹس رپورٹر) نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بیٹ مانگ لیا۔ بھارت کے معروف سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بابراعظم سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے بابر سے بیٹ مانگ لیا۔ ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے اہم میچ سے قبل بھارتی صحافی پریکٹس سیشن کور کررہے تھے۔ وکرانت گپتا نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میری ملاقات محمد رضوان، شاہین آفریدی اور آغا سلمان سے بھی ہوئی تھی تاہم جب بابراعظم نیٹس میں پریکٹس کررہے تھے تو انکے بلے سے الگ ہی آواز آرہی تھی۔ بابراعظم جب پریکٹس ختم کرکے باہر آئے تو ملاقات ہوئی، اس دوران کہا مجھے آپ سے کچھ چاہیئے ہے تو بابر نے پلٹ کر پوچھا جی بلکل، میں نے کہا کہ آپکا بیٹ چاہیے، اب دیکھتے ہیں وہ دیتے ہیں یا نہیں۔