لاہور(سپورٹس رپورٹر)سٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو لگاتار دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان سے عالمی نمبر ایک پوزیشن چھین لی۔قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف سیریز میں 0-3 سے کامیابی سمیٹ کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا تاہم کینگروز نے لگاتار دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو بھاری مارجن سے شکست دیکر پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 121 ہوگئی اور وہ پہلی پوزیشن پر آگئی۔ پاکستان 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 114 پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔قومی ٹیم کے پاس عالمی نمبر ایک بننے کا موقع ہے اگر پاکستان ایشیاکپ کے دوران آنے والے سپر 4 مقابلے میں بھارت کو شکست دیتا ہے تو 2 پوائنٹس حاصل کرکے 122 پوائنٹس کےساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن پر آجائے گا۔
ون ڈے رینکنگ ‘آسٹریلیا نے پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی
Sep 11, 2023