لاہور(سپورٹس رپورٹر)حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 29 ستمبر کو شیڈول ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچ کو سکیورٹی خدشات کے باعث دوبارہ شیڈول کرنے کا مطالبہ کردیا۔ حکام نے ہندو تہوار گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی کی وجہ سے میچ کو ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی سے درخواست کی کہ دو مذہبی تہواروں کے باعث بڑی تعداد میں پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا، اس وجہ سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹوز کو ای میل بھیج کر وارم اپ گیم کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے تاہم بورڈ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔گزشتہ ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے 9 اور 10 اکتوبر کو ورلڈکپ کے کھیلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں سکیورٹی اہلکار کم ہونے کی وجہ پیش کی گئی تھی۔