راولپنڈی‘ وزیر آباد‘ فیروز والا (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگاران) راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں غربت سے تنگ 2 بچیوں کے باپ نے مبینہ خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 39 سال کے عرفان صادق کے نام سے ہوئی ہے۔ عرفان صادق کی لاش دکان میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ اہل محلہ کے مطابق عرفان صادق کی چپس کی دکان تھی، اس کے معاشی حالات خراب تھے، عرفان صادق کا ہاتھ سے لکھا ہوا مبینہ نوٹ بھی ملا ہے۔ تحریری نوٹ پر ان لوگوں کے نام درج ہیں جن کے پیسے دینے تھے۔ پولس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دباو¿ میں تھا۔ علاوہ ازیں وزیرآباد میں گھریلو رنجش پر تین بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ علی نگر کی رہائشی 55 سالہ خاتون شہناز بی بی نے گھریلو رنجش پر طیش میں آکر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ حالت خراب ہونے پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد پہنچا دیا گیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئی۔ متوفیہ شہناز تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے اور اس نے علی نگر کے رہائشی عقیل نامی شخص سے تیسری شادی کر رکھی تھی۔ پولیس تھانہ صدر وزیرآباد مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں فیروزوالا میں غربت سے تنگ آکر نوجوان سرور نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ متوفی کے ورثاءنے پولیس کارروائی نہیں کروائی۔
غربت‘ گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون سمیت 3 افراد کی خودکشی
Sep 11, 2023