ژوب (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق قلعہ سیف اللہ روڈ پر گاڑی اور ٹرک میں ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سردار خان ناصر بھی شامل ہیں۔ سردار خان ناصر کے تین دوست بھی جاں بحق ہوئے۔ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔