کوئٹہ (نیٹ نیوز) ایف سی بلوچستان نے انسداد منشیات کے حوالے سے قلعہ عبداللہ میں دیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی منشیات اور اس کی تیاری میں استعمال کیمیائی مواد ضبط کر لیا ہے۔ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملکی سطح پر سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ آپریشن میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر نے حصہ لیا۔ مذکورہ آپریشن 2016ءکے بعد انسداد منشیات کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ اس دوران 1100 کلو چرس، 94 کلوگرام ایفیڈرین، 16.2 کلو گرام آئس اور 1090 لیٹر ایچ سی ایل بھی برآمد کر لئے گئے۔ اس برآمد شدہ منشیات کی کل مالیت 72187950 روپے ہے۔ آپریشن میں منشیات کے خفیہ گودام اور منشیات افزائش کی کئی ایکڑ فصلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، 6 ٹن ایفیڈرین کی تلفی، 48 منشیات کے کمپاو¿نڈز کو مسمار کر دیا گیا۔ دوسری جانب 70 ایکڑز منشیات کی فصلیں تلف کر دی گئیں اور منشیات پروسیسنگ کی 28 مشینیں تباہ کر دی گئی ہے۔ بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن میں ٹوٹل 11 افراد کو زیر حراست میں لیا گیا ہے۔
قلعہ عبداﷲ: ایف سی کے ساتھ مشترکہ آپریشن‘ کروڑوں روپے کی منشیات برآمد‘ 11 افراد گرفتار
Sep 11, 2023