بھارتی ریاست راجستھان میں شدید گرمی، 74 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جیسلمیر (نیٹ نیوز) بھارت کی ریاست راجستھان میں گزشتہ روز پڑنے والی گرمی نے 74 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے راجستھان کے صحرائی شہر جیسلمیر میں گزشتہ روز پڑنے والی شدید گرمی نے شہریوں کو تلملا کر رکھ دیا۔ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 74 سال کا گرم ترین درجہ حرارت رہا، اس سے قبل 43.3 ڈگری سینٹی گریڈ 10 ستمبر 1949 میں کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن