اقوام متحدہ کے مستقل ارکان نہیں ہونے چاہئیں‘ رکنیت گردشی ہو: اردگان

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھارت میں جی 20 سربراہی کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات جی 20 اجلاس کے سائیڈ لائن میں ہوئی۔ اردگان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ اسود اناج معاہدے پر تفصیلی بات چیت کر چکے ہیں۔ روس کو تنہا کرنے کا کوئی بھی اقدام ناکام ہو جائے گا۔ بحیرہ اسود میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔ عالمی خوراک فراہمی کے تحفظ کیلئے روس‘ یوکرائن سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان نہیں ہونے چاہئیں۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی رکنیت گردشی ہونی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن